شہر قائد میں فائر سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کے سلسلے میں شہری انتظامیہ نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے صدر کے علاقے میں 500 دکانیں سیل کر دیں۔
انتظامیہ کے مطابق فائر سیفٹی انتظامات نہ کرنے اور حفاظتی اقدامات کی عدم موجودگی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کریک ڈاؤن کے دوران پیراڈائز سینٹر میں قائم گوداموں اور ورکشاپس سمیت 400 دکانوں کو سربمہر کیا گیا۔
اسی طرح فورٹ مینشن جاپان مارکیٹ میں بھی فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 100 دکانیں سیل کی گئیں۔
کارروائی اسسٹنٹ کمشنر صدر رانا صوفیان کی سربراہی میں کی گئی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔


















