کراچی: ویلنٹائن ڈے کے موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کے لیے محبت بھرا پیغام بھیج دیا۔
میئر کراچی کی جانب سے ادارہ نور حق میں پھولوں کا گلدستہ بھجوایا گیا، جہاں جماعت اسلامی کے رکن راشد قریشی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے سے گلدستہ وصول کیا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل پریس کانفرنس کے دوران میئر کراچی نے بالی وڈ فلم منا بھائی ایم بی بی ایس کا ذکر بھی کیا تھا اور فلم کے مرکزی کردار سے متاثر ہونے کا اظہار کیا تھا۔
میئر کراچی نے حافظ نعیم الرحمان کو کل کراچی چڑیا گھر میں پاک بھارت ٹاکرا ایک ساتھ دیکھنے کی دعوت بھی دی ہے۔


















