کراچی: گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے رمضان سے قبل 10 ہزار مستحق افراد میں راشن بیگز تقسیم کردیے۔
گورنرسندھ نے راشن کے علاوہ بے روزگار افراد کو موٹر سائیکلیں، مریضوں کے لیے میڈیکل آلات اور دیگر ضروری اشیاء بھی فراہم کیے۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اس نوقع پر کہا کہ جو کام حکومت کو کرنا چاہیے وہ کام سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کر رہا ہے، سیلانی کے سربراہ بشیر فاروق اور ان کی ٹیم کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان ریلیف پیکج کے تحت ہر مستحق کو 13 ہزار روپے دیے جائیں گے، وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس سے اب تک 10 لاکھ افراد کو راشن فراہم کیا جا چکا ہے، کراچی کے لوگ سب سے زیادہ خیرات دینے والے ہیں، سیلانی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔
گورنرسندھ پاک بھارت میچ کے حوالے سے بات کرتےہوئے کہا کہ ہم بھارت کو کھیل کے میدان میں بھی عبرتناک شکست دیں گے۔
















