Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی: باغ کورنگی پل پر ڈاکوؤں کی سرعام لوٹ مار کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے پل پر ٹریفک جام ہے اور اور دوسری جانب ڈاکو ہاتھوں میں کلانشکوف اٹھائے لوٹ مار میں مصروف ہیں۔

شہرقائد میں باغ کورنگی پل پر گزشتہ شب ڈاکوؤں نے درجن سے زائد شہریوں کو لوٹ لیا جس کی ویڈیو  منظرعام پر آگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے پل پر ٹریفک جام ہے اور اور دوسری جانب 10 سے زائد ڈاکو ہاتھوں میں کلانشکوف اٹھائے لوٹ مار میں مصروف ہیں۔

شہریوں کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس کی موجودگی میں ڈکیتی کی واردات انجام دی ملزمان نے واردات کے دوران شہریوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

شہری کا کہنا ہے کہ باغ کورنگی پل پر ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں ملزمان ٹولی کی شکل میں پل پر آتے ہیں اور ٹریفک روک کر لوٹ مار کرتے ہیں۔

ملزمان نے شادی کی تقریب سے گھر جانے والی خواتین کو اپنی واردات کا نشانہ بنایا ڈکیتی کی واردات کے بعد متاثرہ شہری سراپا احتجاج ہوگئے۔

متعلقہ خبریں