معرکۂ حق کی عظیم فتح کے بعد سیاسی و عسکری قیادت کی بصیرت، بہترین حکمتِ عملی اور مؤثر سفارتکاری نے پاکستان کوعالمی سطح پر ممتاز مقام دلایا۔
جنگی میدان میں دشمن کو عبرتناک شکست دینے کے بعد پاکستان نے عالمی سطح پراصولی مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جبکہ معرکۂ حق کی کامیابی نے پاکستان کو سفارتی سطح پر مضبوط جبکہ بھارت کو عالمی تنہائی کا شکار کر دیا۔
پاکستانی قیادت نے امریکا، چین، سعودی عرب، ترکیہ، روس اورایران سمیت مختلف ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹیجک دفاعی معاہدہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کا مظہر ہے۔
پاکستان نے مؤثر سفارتکاری اور شاندار ملٹری ڈپلومیسی سے اقوام عالم میں اپنے اثرورسوخ اور طاقت کا لوہا منوایا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی قیادت کوسراہتے ہوئے انتہائی مضبوط، غیر معمولی اور شاندار قیادت قرار دیا اور امریکا سمیت دنیا بھرنے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کی قربانیوں اورانتھک کوششوں کو بھی سراہا۔
عالمی سطح پر امن واستحکام کے لیے پاکستان کے بطور نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کردار کو بھر پور انداز میں سراہا گیا۔
ایران امریکا تنازعہ میں پاکستان کی جانب سے ثالثی کا کردار موثر اور متوازن سفارت کاری کا واضح عکاس ہے۔
عالمی ماہرین کے مطابق سیاسی وعسکری قیادت کی فعال سفارتکاری اور متوازن خارجہ پالیسی کی بدولت پاکستان عالمی امن کا ضامن بن کر ابھرا ہے۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کوعملی میدان میں عبرتناک شکست دینے کے بعد ڈپلومیسی سے بھی دنیا میں تنہا کر دیا ہے۔
















