Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلگت بلتستان انتخابات؛ نتائج آنے کا سلسلہ جاری

انتخابات کے لیے قائم 349 پولنگ اسٹیشن حساس اور 551 انتہائی حساس قرار دیے گئے تھے

گلگت بلتستان میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع جاری ہے جب کہ اس دوران غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے مختلف حلقوں میں پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں جس میں مختلف امیدواروں کی برتری دیکھنے میں آرہی ہے۔

جی بی اے 1 گلگت

جی بی اے گلگت 1 میں 80 میں سے 10 پولنگ اسٹیشز کے موصولہ نتائج کے مطابق پی پی کے امیدوار امجد حسین 1553 ووٹ کے ساتھ پہلے، ایم ڈبلیو ایم پی کے امیدوار محمد الیاس صدیقی635 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 2 گلگت

7 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے حافظ حفیظ الرحمان 858 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ پیپلزپارٹی کے جمیل احمد 383 ووٹ کے ساتھ دوسرے جب کہ آئی پی پی کے فتح اللہ خان 83 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 5 نگر ٹو

2 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے ذوالفقار علی مراد 81 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ ن لیگ کے جاوید علی منوا 34 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے ہنزہ 6

57 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار نیک نام کریم 3860 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔

پیپلزپارٹی کے امتیاز الحق 2817 ووٹ کے ساتھ دوسرے جب کہ آزاد امیدوار راجہ نظیم 2521 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ ن لیگ کے شاہ سلیم 1131 ووٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 7 اسکردو 1

جی بی اے 7 اسکردو ون کے تمام 31 پولنگ اسٹیشنز میں گنتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق گورنر گلگت بلتستان کے صاحبزادے  اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید توقیر مہدی 4295 ووٹ لے کر کامیاب ہو چکے ہیں دوسرے نمبر پر  استحکام پارٹی کے امیدوار اور سابق گورنر راجہ جلال تھے جنہوں نے 3849 ووٹ لیے، تیسرے نمبر پر ن لیگ کے امیدوار حاجی اکبر ثایان رہے جنہوں نے 2667 ووٹ لیے۔

جی بی اے 12 شگر

4 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے عمران ندیم 759 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ آئی ٹی پی کے راجہ اعظم 199 ووٹ کے ساتھ دوسرے جب کہ ن لیگ کے طاہر شگری 148 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 16 دیامر 2

3 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق آئی پی پی کے عتیق اللہ 407 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ آزاد امیدوار سید امام مالک 309 ووٹ کے ساتھ دوسرے جب کہ پیپلزپارٹی کے عطااللہ 263 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ ن لیگ کے محمد انور 250 ووٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 23 گھانچے

پولنگ اسٹیشن امیرآباد کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار حاجی انور علی 258 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ حاجی عبدالحمید 64 ووٹ کے ساتھ دوسرے جب کہ پیپلزپارٹی کی آمنہ انصاری 6 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 24 گانچھے 3

30 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ڈاکٹر اسد شفیق 3883 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ پیپلزپارٹی کے انجینئر محمد اسماعیل 2226 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ گلگلت بلتستان میں الیکشن کے موقع پر لوگوں میں جوش و خروش دیکھا گیا جو وقت شروع ہونے سے پہلے ہی پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے تھے اور مختلف علاقوں میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

گلگت بلتستان کے عوام آج اپنے ووٹ کی طاقت سے آئندہ نمائندوں کا انتخاب کریں گے، مختلف حلقوں میں پولنگ کا پرامن رہا اور انتخابی عمل پر انتظامیہ اور الیکشن عملہ متحرک دکھائی دیا۔

گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے 23 اور مسلم لیگ (ن) کے 22 امیدوار میدان میں ہیں۔

علاوہ ازیں جمعیت علمائے اسلام کے 9، اسلامی تحریک پاکستان کے 10، مجلس وحدت المسلمین کے 7 ، استحکام پاکستان پارٹی کے 15 اور پاکستان نظریاتی پارٹی کے 10 امیدواروں نے بھی الیکشن میں حصہ لیا۔

گلگت بلتستان میں کل ووٹرز کی تعداد 9 لاکھ 58 ہزار 480 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 3 ہزار 772 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار 708 ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کل 33 نشستوں پر مشتمل ہے۔ 24 براہ راست منتخب ارکان، 6 خواتین نشستیں اور 3 نشستیں ٹیکنو کریٹس کے لیے مختص ہیں۔

متعلقہ خبریں