Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راولپنڈی اور پشاور میں شہداء اور بہادر جوانوں کے اعزاز میں پروقار تقریبات

تقاریب کے اختتام پر شہداء کی قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا

راولپنڈی اور پشاور میں پاک فوج کے شہداء اور بہادر افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پروقار اعزازی تقریبات منعقد ہوئیں جن میں اعلیٰ عسکری حکام اور شہداء کے اہلِ خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں کور کمانڈر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 32 شہداء کے لواحقین کو تمغۂ بسالت عطا کیا گیا۔

تقریب کے دوران نمایاں خدمات انجام دینے والے 60 افسران کو ستارۂ امتیاز (ملٹری) جبکہ 105 افسران کو تمغۂ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ غیرمعمولی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے 33 جونیئر کمیشنڈ افسران اور جوانوں کو بھی تمغۂ بسالت دیا گیا۔

دوسری جانب پشاور میں ہونے والی تقریب میں آئی جی فرنٹیئر کور (نارتھ) مہمانِ خصوصی تھے۔

یہاں 98 شہداء کے اہلِ خانہ کو تمغۂ بسالت سے نوازا گیا جبکہ 6 افسران کو ستارۂ امتیاز اور 19 افسران کو تمغۂ امتیاز عطا کیے گئے۔

تقاریب کے اختتام پر شہداء کی قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ملکی دفاع و سلامتی کے لیے پاک افواج کے غیرمتزلزل عزم کو سراہا گیا۔

متعلقہ خبریں