Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

عباس عراقچی نے ترکیہ اور برطانیہ کے اپنے ہم منصبوں سے بھی ٹیلیفونک رابطے کیے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی خبررساں ادارے ارنا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے باعث پیدا ہونے والی کشیدہ اور خطرناک صورتحال پر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے گفتگو کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عباس عراقچی نے اسی تناظر میں ترکیہ اور برطانیہ کے اپنے ہم منصبوں سے بھی ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں جن میں علاقائی امن و سلامتی سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

متعلقہ خبریں