Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سینیٹ میں غیر ملکی شراب درآمد کرنے کی پالیسی نرم کرنے کی سفارشات پیش

یہ تجویز بجٹ سفارشات کا حصہ ہے اور اس پر حتمی فیصلہ قومی اسمبلی کرے گی

سینیٹ آف پاکستان نے بجٹ سفارشات کے سلسلے میں قومی اسمبلی کو 123 سفارشات ارسال کر دی ہیں جن میں ایک سفارش غیر ملکی شہریوں کے لیے شراب کی درآمد سے متعلق بھی شامل ہے۔

سینیٹ کی جانب سے سفارش نمبر 59 میں تجویز دی گئی ہے کہ غیر ملکیوں کو پاکستان میں شراب درآمد کرنے کی اجازت دی جائے جس کے لیے موجودہ مالیاتی قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ کی سفارش کی کاپی بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تجویز بجٹ سفارشات کا حصہ ہے اور اس پر حتمی فیصلہ قومی اسمبلی کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت موجود قانون کے تحت غیر ملکیوں کو اپنے استعمال کے لیے بھی شراب درآمد کرنے کی اجازت محدود ہے تاہم مجوزہ تبدیلی کے بعد اس پالیسی میں نرمی کی گنجائش پیدا ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے آئین کے تحت اقلیتی برادریوں کو مذہبی تہواروں کے لیے شراب کے استعمال کی محدود اجازت حاصل ہے جبکہ اس کے لیے باقاعدہ اجازت نامے جاری کیے جاتے ہیں۔

حتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے منی بل اور متعلقہ قانونی ترمیم کی منظوری کے بعد ہوگا۔

متعلقہ خبریں