Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں یوم عاشورہ کے موقع پر جدید ہائی ٹیک سسٹم کے ذریعے جلوسوں کی نگرانی جاری

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر مستعد ہیں

کراچی میں یومِ عاشورہ کے موقع پر سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کراچی اپنے جدید ترین ہائی ٹیک مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے شہر بھر میں جلوسوں کی مؤثر نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے۔

پولیس کے مطابق سی پی کے پریڈی اور سولجر بازار کی ٹیمیں نشتر پارک، جلوس گاہوں اور مرکزی راستوں کی مکمل کوریج کو یقینی بنا رہی ہیں۔ جدید کیمروں، مانیٹرنگ نیٹ ورک اور کنٹرول سسٹمز کی مدد سے ہر اہم مقام پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر مستعد ہیں اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں