ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں موٹروے نیٹ ورک کی توسیع اور ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر کی بہتری کا عمل جاری ہے۔
ایس آئی ایف سی کی مؤثر ادارہ جاتی معاونت سے M-12 (سمبریال-کھاریاں) اور M-13 (کھاریاں-راولپنڈی) موٹروے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، ان منصوبوں کا مقصد سفری فاصلے کم کرنا، مال برداری کے نظام کو مزید مؤثر بنانا اور ملک بھر میں علاقائی رابطہ کاری کو بہتر بنانا ہے۔
ایم 12 اور ایم 13منصوبے مارکیٹوں تک رسائی اور اقتصادی روابط بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔
ایس آئی ایف سی کے مطابق موٹروے نیٹ ورک کی توسیع پاکستان میں معاشی انضمام، صنعتی ترقی اور علاقائی رابطوں کے فروغ کے وسیع وژن کا حصہ ہے۔
پاکستان میں انفرااسٹرکچر کی ترقی اور معاشی رابطہ کاری کے فروغ میں ایس آئی ایف سی اہم کردار ادا کرتے ہوئے مضبوط اور مربوط معیشت کی بنیاد رکھ رہا ہے۔
















