اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
وزارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 18 سے 20 جولائی تک کے لیے کیا گیا ہے۔

















