پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور معاشی روابط کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے اقدامات جاری ہیں۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے امریکی کاروباری اور کانگریشنل وفد پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، امریکی وفد کے دورے کا مقصد پاکستان امریکا اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری روابط کو مضبوط بنانا ہے۔
دورے کے دوران ایس آئی ایف سی کے زیر اہتمام امریکی وفد کے ساتھ خصوصی بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع، ترجیحی شعبوں اور کاروباری ماحول سے آگاہ کیا گیا۔
ایس آئی ایف سی نے امریکی سرمایہ کاروں کو توانائی، انفرااسٹرکچر، ٹیکنالوجی سمیت دیگر ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں پاکستان کے معاشی امکانات، کاروباری شراکت داری، اور طویل المدتی اقتصادی تعاون کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی وفد کا دورہ پاکستان میں سرمایہ کاری، عالمی شراکت داریوں اور معاشی ترقی کے نئے امکانات کی عکاسی کرتا ہے، ایس آئی ایف سی کی سرمایہ کار دوست سہولت کاری سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری روابط کو مزید تقویت مل رہی ہے۔















