Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مٹہ سوات میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 4 خارجی جہنم واصل، متعدد زخمی

پولیس نے مٹہ کے علاقے راشد سر میں انتہائی اہم اوراسٹریٹجک پوائنٹ پر کامیابی کے ساتھ کنٹرول حاصل کرلیا ہے

پاک فوج، پولیس اوردیگر سیکیورٹی اداروں کی طرف سے فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہیں۔

اطلاعات کے مطابق مٹہ سوات میں پولیس اورمحکمہ انسداد دہشت گردی کے آپریشن میں 4  خارجی جہنم واصل اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے مٹہ کے علاقے راشد سر میں انتہائی اہم اوراسٹریٹجک پوائنٹ پر کامیابی کے ساتھ کنٹرول حاصل کرلیا ہے آپریشن کے دوران ایلیٹ فورس کے جوان کانسٹیبل گلفام خوارج کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔

چار خوارج ایک مکان میں پناہ لے کر اہلِخانہ کوانسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہے ہیں آپریشن ابھی جاری ہے شہریوں کوانسانی ڈھال کے طورپر استعمال کرنا خوارج کی بزدلی اور ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔

فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں