پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تیمور نے شمالی بحیرۂ عرب میں پھنسی ماہی گیر کشتی کو بچانے کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔
پاک بحریہ کے جہازپی این ایس تیمور نے کامیاب آپریشن میں سمندر میں پھنسے 19ماہی گیروں کو بھی بحفاظت ریسکیو کیا
ماہی گیرکشتی گوادر سے تقریباً 120 ناٹیکل میل جنوب میں انجن کی خرابی کے باعث پھنس گئی تھی۔
کشتی پر سوار عملے کے تمام 19افراد، جن میں11 پاکستانی اور8 ایرانی شہری شامل تھے کو بحفاظت بچا لیا گیا جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹر نے سرچ اینڈریسکیو آپریشن کے لیے پاک بحریہ سے رابطہ کیا تھا۔
پاک بحریہ کے جوانوں نے کشتی کےعملے کو سمندر میں خوراک، پینے کا پانی اورطبی امداد فراہم کی، سمندر میں انجن کی خرابی کے باعث پھنسی ہوئی کشتی کو پاک بحریہ نے بحفاظت ساحل تک منتقل کیا۔
یہ کامیاب ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے عزم اور ہمہ وقت تیاری کا مظہر ہے۔
















