آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں 15 خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں خوارج کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں۔
سیکیورٹی فورسز کی ان کارروائیوں کے نتیجے میں 15 خوارج جہنم واصل ہوئے جبکہ خوارج کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسزکی مؤثر کارروائیوں کے باعث خوارج کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا اور ان کی نقل وحرکت محدود کر دی گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت اپنی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔















