Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

79واں یومِ آزادی؛ عزم، قربانی، اتحاد اور روشن مستقبل کا جشن

پوری قوم اپنے اسلاف کی قربانیوں کو سلام اور تجدیدِ عہد پیش کر رہی ہے

یومِ آزادی اپنے بزرگوں کی قربانیوں، جدوجہد اور آزادی کے عظیم سفر کو یاد کرنے کا دن ہے، پوری قوم اپنے اسلاف کی قربانیوں کو سلام اور تجدیدِ عہد پیش کر رہی ہے۔

پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر شہریوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ہمارے شعبے اورپیشے مختلف ہیں لیکن ہمارا مقصد ایک ہے، وطنِ عزیز کی ترقی اور خدمت۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس یومِ آزادی پر ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنی محنت، علم اور دیانت داری سب پاکستان کے نام۔ وطن سے محبت صرف جذبات کا نام نہیں، بلکہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری، خلوص اور لگن سے نبھانے کا نام ہے۔

قربانیوں کی یہ میراث سنبھالے، نوجوان نسل پاکستان کو مزید مضبوط اور روشن بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔