Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان، ناروے کا دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

مذاکرات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ناروے کے وزیر خارجہ اسپن بارتھ ایدے کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، بحری امور اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں جانب سے ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے عوامی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

فریقین نے پاکستان اور ناروے کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مذاکرات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ناروے کے وزیر خارجہ نے حالیہ ایران امریکا تنازع کے دوران پاکستان کے اہم اور تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت اور کردار کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں