وزیراعظم کی ہدایت پر ایس آئی ایف سی ریگولیٹری اصلاحات پر مؤثر عملدرآمد کے لیے سرگرم عمل ہے۔
اصلاحات کے تحت غیر ضروری قواعد ، کاغذی کارروائی اور پیچیدہ تقاضوں کا جائزہ لے کر انہیں آسان یا تلف کیا جا رہا ہے
ان اقدامات سے دفتری رکاوٹیں کم، لائسنسنگ کا عمل آسان اور کاروبار شروع کرنے میں حائل مشکلات دور ہو رہی ہیں۔
ریگولیٹری اصلاحات کاروباری اداروں پر انتظامی بوجھ اور آپریشنل اخراجات کم کرنے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔
ایس آئی ایف سی مختلف اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے قواعد و ضوابط کو مزید آسان اور شفاف بنا رہا ہے
آسان کاروباری نظام سے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
پاکستان میں سرمایہ کاری دوست ماحول کے قیام اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں ایس آئی ایف سی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔














