Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جوتے نما گاڑی نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

گاڑی کا ٹرائل ایک ایسے وقت کیا گیا جب موسم خراب تھا، تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور وقفے وقفے سے بارش بھی ہو رہی تھی۔ لیکن ٹیم نے ہمت نہیں ہاری

نیدرلینڈز میں لکڑی سے بنے جوتے بہت مشہور ہیں جنہیں کَلاگ کہا جاتا ہے تاہم ایک ٹی وی میزبان نے لکڑی کے روایتی جوتے کی شکل میں تیار کی گئی گاڑی چلا کر دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ جوتے کا ریکارڈ قائم کردیا۔

ڈچ ٹی وی میزبان کلااس فان کروئسٹم اور ان کی ٹی وی ٹیم نے ریکارڈ قائم کرنے والی گاڑی تیار کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے انہوں نے برطانوی شہری کیون نکس سے رابطہ کیا، جو 2025 میں دنیا کی تیز ترین موٹرائزڈ باغیچے کی جھونپڑی کا ریکارڈ قائم کرچکے تھے۔

ٹیم نے اپنی گاڑی کے لیے نیدرلینڈز کے روایتی لکڑی کے جوتے کو بطور نمونہ استعمال کیا اور برقی گو کارٹ کے ڈھانچے کو اس کی بنیاد بنایا۔

بعد ازاں اس ڈھانچے پر پالئیےسٹر اور فائبر گلاس سے جوتے کی شکل کا خول تیار کیا گیا، جس کے بعد یہ منفرد گاڑی مکمل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: 500 کلوگرام وزنی دلکش شادی کا کیک تیار

کلااس فان کروئسٹم نے 4 اپریل کو نیدرلینڈز کے شہر بوشن ہاؤٹ میں بریڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس گاڑی کو چلایا، جہاں اس نے 70.05 میل فی گھنٹہ یعنی تقریباً 113 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی۔

یہ رفتار دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے کا نیا ریکارڈ قائم کرنے کے لیے کافی تھی جس پر اسے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا گیا۔

گاڑی کا ٹرائل ایک ایسے وقت کیا گیا جب موسم خراب تھا، تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور وقفے وقفے سے بارش بھی ہو رہی تھی۔ لیکن ٹیم نے ہمت نہیں ہاری۔

کلااس فان کروئسٹم اور ان کی ٹیم نے اس منفرد منصوبے کے ذریعے روایتی ڈچ لکڑی کے جوتے کو ایک تیز رفتار موٹرائزڈ گاڑی میں تبدیل کردیا۔

کلاس نے کہا کہ تجسس انسان کو دلچسپ اور حیرت انگیز تجربات تک لے جاتس ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ریکارڈ دوسروں کو بھی نئی چیزیں آزمانے اور دریافت کرنے کی ترغیب دے گا۔

متعلقہ خبریں