Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے گرد عالمی سطح پر گھیرا تنگ، امریکا اور کینیڈا کی بڑی کارروائی

مودی حکومت کی کھلی چھوٹ کے باعث بھارتی جرائم پیشہ گروہ دنیا بھر کے لیے خطرہ بنتے جا رہے ہیں

مودی حکومت کی کھلی چھوٹ کے باعث بھارتی جرائم پیشہ گروہ دنیا بھر کے لیے خطرہ بنتے جا رہے ہیں، امریکا سمیت دیگر ممالک میں بھارتی جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریوں سے بھارت کا مجرمانہ چہرہ آشکار ہو گیا۔

امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے 21 سالہ شخص کو فراڈ اور منی لانڈرنگ سمیت مختلف الزامات میں گرفتار کر لیا گیا، 21 سالہ بھارتی ملزم جعلساز گروہ کا مالی سہولت کار تھا، بھارتی شہری کے فراڈ سے 59 سے 87 سال تک کی عمر کے افراد کو ساڑھے 7 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔

بھارتی جریدہ فرسٹ پوسٹ کے مطابق بھارتی نژاد ملزم امریکی عدالت میں پیشی کے بعد کینیڈا فرار ہو گیا تھا جسے امریکی درخواست پر کینیڈا سے گرفتار کیا گیا۔

امریکی اٹارنی بل ایسلی کا کہنا ہے کہ بھارت میں موجود جرائم پیشہ تنظیمیں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغواء سمیت بڑے پیمانے پر تشدد میں ملوث ہیں۔

بھارتی جرائم پیشہ افراد کی حالیہ گرفتاریوں نے امریکا کی بھارتی شہریوں پر عائد سخت ویزا پابندیوں کو بالکل درست ثابت کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں