Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوجوانوں کوحقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیتوں کے استعمال پرتوجہ دینی چاہیے، فیلڈ مارشل

فیلڈمارشل نے بڑھتی ہوئی غیریقینی دنیا میں نوجوانوں کے بامعنی کردارکی اہمیت اجاگرکی

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  نے کہا ہے کہ نوجوانوں کوحقائق پرمبنی تجزیاتی صلاحیتوں کے استعمال پرتوجہ دینی چاہیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کے ایک وفد سے ملاقات کی جس میں متعدد ممالک کے طلبہ شامل تھے۔

ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال، پاکستان کی سکیورٹی کی صورتحال، اور خطے اور دنیا بھر میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

فیلڈمارشل نے نوجوانوں میں تعلیم، ترقی اورکاروباری صلاحیت کی اہمیت کواجاگرکرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کوحقائق پرمبنی تجزیاتی صلاحیتوں کے استعمال پرتوجہ دینی چاہیے۔

 اس موقع پر فیلڈمارشل نے بڑھتی ہوئی غیریقینی دنیا میں نوجوانوں کے بامعنی کردارکی اہمیت اجاگرکی اور کہا کہ سوشل میڈیا اورپروپیگنڈے سے متاثرہ دنیا میں حقائق پرمبنی تجزیہ اہم ہے۔

ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان کے اپنے جاری دورے کے دوران حاصل ہونے والے مثبت تجربات کا اظہار کیا انہوں نے بالخصوص پاکستانی عوام کی کشادہ دلی، گرمجوشی اور مہمان نوازی کو سراہا اور ملک میں موجود بے پناہ صلاحیتوں اور مواقع کو اجاگر کیا۔

متعلقہ خبریں