
حالیہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں ہونے والے ناخوشگوار واقعات کو دیکھتے ہوئے،اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے پاکستان اور بنگلا دیش کے میچ کے لیے اضافی سیکیورٹی کے اقدامات کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے بھی آئی سی سی سے بنگلا دیش کے خلاف میچ کے لیے سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطا بق برطانوی خفیہ اداروں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستانی شائقین پر تشدد کے واقعات کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ پاک افغان میچ کے دوران لیڈز گراؤنڈ کے اندر اور باہر کشیدہ صورتحال رہی تھی اور میچ کے اختتام پرکچھ مشتعل تماشائی گراؤنڈ کے اندر بھی گھس گئے تھے جنھیں سیکیو رٹی نے قابو کر لیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News