Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فواد عالم کی ڈبل سنچری اور 12 ہزار رنز

Now Reading:

فواد عالم کی ڈبل سنچری اور 12 ہزار رنز
فواد عالم

مستقل کارکردگی دکھانے کے باوجود قومی سلیکٹرز کی نگاہوں سے اوجھل رہنے والےفواد عالم نے قائداعظم ٹرافی کے میچ میں ڈبل سنچری بنالی۔

تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کے نویں راؤنڈ میں سندھ کی نمائندگی کرنے والے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے ڈبل سنچری اسکور کرنے کےساتھ ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز  بھی مکمل کرلیے۔

آج کی سنچری کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں فواد عالم کی ڈبل سنچریوں کی تعداد چار ہوگئی ہے جبکہ رواں سیزن میں یہ ان کی پہلی ڈبل سنچری ہے۔

اس کے علاوہ فواد عالم نے  اسی سیزن میں دو سنچریاں بھی اسکور کر رکھی ہیں۔

اس موقع پر فوادعالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں مداحوں اور دوستوں کا  مبارکباد کے پیغامات بھیجنے پر شکریہ  ادا کیا۔

واضح رہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے کے باوجود فواد عالم کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔سابق کھلاڑیوں سمیت کئی صحافی   اور شائقین بھی فواد عالم کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرنے کا بارہا مطالبہ کرتے رہتےہیں۔

ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم 164 فرسٹ کلاس میچوں میں 33 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ان کی سنچریوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ فواد عالم نے پاکستان کی جانب سے اپنا آخری ٹیسٹ میچ 10 سال قبل  نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جبکہ آخری ون ڈے میچ 2015 میں بنگلہ دیش کے خلاف  کھیلا تھا۔

فواد عالم نے تین ٹیسٹ میچز میں ایک سنچری کی بدولت 41.66 کی اوسط سے 250 رنز اسکور کرچکے ہیں جبکہ 38 ون ڈے میچز میں انہوں نے 40.25 کی اوسط سے 966 رنز بنارکھے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے
بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نئے بیٹ بنوالیے
ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ فی کس نقد انعام کا اعلان
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر