Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ

Now Reading:

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ
اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ

راولپنڈی میں جاری موسلادھار بارش کے باعث آج  اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلسل بارش اور گراؤنڈ  میں پانی کھڑے  ہونے کے باعث میچ منسوخی کا اعلان کیا  گیا۔

میچ  کے منسوخ ہونے پر پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

خیال  رہے  کہ محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتہ کے روز بارش کی پیشگوئی کی تھی اور امکان یہی تھا کہ آج کا میچ بارش سے متاثر ہوگا۔

گزشتہ روز لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے مابین میچ بارش کے باعث 12 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا اور اس میچ میں زلمی نے فتح حاصل کی تھی۔

Advertisement

پی ایس ایل 5 : روسو کی تیز ترین سنچری، ملتان نے کوئٹہ کو شکست دے دی

خیال رہے کہ راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے کرکٹ اسٹیڈیم میں پانی کھڑا ہو گیا ہے، پچ کو بچانے کے لیے ٹیمیں متحرک ہو چکی ہیں۔

 حکام کا کہنا ہے کہ میدان اور پچ کی کنڈیشن دیکھ کر آج کے میچ کھیلے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج سارا دن بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

پنڈی میں بارش کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کا میچ متاثر ہونے کی صورت میں پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ میچ کے ٹکٹ ریفنڈ کر دیے جائیں گے۔

آج دن مییں ہونے والے  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 5) کے بارہویں میچ میں ملتان سلطانز  نے ریلی روسو کی تیز ترین سنچری کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 30 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان میں کھیلے گئے بارہویں میچ میں200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم  شین واٹسن کی جارحانہ اننگز کے باوجود مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز ہی بنا سکی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بابراعظم
آئی سی سی کے اعلی سطحی سیکیورٹی وفد کی سینٹرل پولیس آفس لاہور آمد
کرکٹ آئرلینڈ نے 2025 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی
انگلش کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آئی پی ایل کو خیرباد کہہ دیا
مائیک ٹائسن 57 سال کی عمر میں باکسنگ میں واپسی کے لیے تیار
پاکستان نے آئرلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر