Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت اتوار کو مدمقابل ہوں گے

Now Reading:

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت اتوار کو مدمقابل ہوں گے
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ

ساتویں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل وارم  اپ مرحلہ ہفتہ سے شروع ہوگا ۔ ورام اپ مرحلے میں مختلف ٹیموں کے درمیان دس میچز کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم  اپ مقابلوں کا آغاز میزبان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ سے 15 فروری (کل ) کو ہونا  تھا   جو اب 16 فروری (اتوار )سے ہوگا۔

آسٹریلیا میں گذشتہ دنوں میں  ہونے والی شدید بارشوں کے سبب گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ متاثر  ہے جس کی بنا پر میچ منسوخ کردیا  گیاہے۔

16 فروری کو چار میچز کھیلے جائیں گے جس میں پہلا میچ سری لنکا اور جنوبی افریقہ ، دوسرا میچ بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ ، تیسرا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جبکہ چوتھا میچ روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

وارم اپ مرحلے میں 18 فروری کو تین میچز کھیلے جائیں گے جس میں پہلا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ، دوسرا میچ بھارت اور ویسٹ انڈیز جبکہ تیسرا میچ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Advertisement

19 فروری کو ایک  وارم اپ میچ کھیلا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ 20 فروری کو آخری وارم اپ میچ کھیلا جائے گا جس میں بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔

واضح رہے کہ ساتواں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 21 فروری سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا جس میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول  کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی۔ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلے  گروپ میں  دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ، بھارت، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور بنگلیہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں پاکستان، انگلینڈ، جنوبی افریقہ،ویسٹ انڈیز  سمیت ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ کوالیفائی کرنے والی ٹیم تھائی لینڈ شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے
بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نئے بیٹ بنوالیے
ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ فی کس نقد انعام کا اعلان
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر