Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 71 رنز سے شکست دے دی

Now Reading:

پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 71 رنز سے شکست دے دی
پی ایس ایل 5: اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 71 رنز سے شکست دے دی

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے 17 ہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 71  رنز سے   شکست دے دی۔

199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم انیسویں اوورز میں 127 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ  صفر کے سکور پر پہلے ہی اوور میں گر گئی۔  سی اے لن ڈیل سٹین کی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے کیچ آؤٹ ہوئے۔ جب کہ محمد حفیظ 10 رنز بنا کر محمد عاکف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 18.5 اوورز میں 127 رنز بناکر آؤ ہوگئی اور اسلام آباد میچ 71 رنز سے جیت گیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز

Advertisement

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔

اسلام آباد کی جانب سے کولن منرو اور لیوک رونکی نے شاندار آغاز کیا اور 103 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کی۔

اس موقع پر لیوک رونکی 48 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد شاداب خان بھی صرف 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کولن انگرام 29 رنز بناسکے تاہم منرو اور آصف علی نے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا۔ منرو 87 اور آصف علی 6 گیندوں پر 20 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کے صرف 4 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، سلمان بٹ 21، محمد حفیظ 10 اور بین ڈنک 25 اور عثمان شنواری 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر 8 رنز بنا کر ظفر گوہر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، سمت پٹیل 6 رنز بنا کر شاداب خان کا نشانہ بنے۔

Advertisement

لاہور قلندرز کی اننگز

پہلی وکٹ گرنے کے بعد لاہور قلندرز سنبھل ہی نہ سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

محمد حفیظ 10، بین ڈنک 25، سلمان بٹ 21، سمت پٹیل 6، محمد فیضان 6، کپتان سہیل اختر 8، سیکوگے پراسانا 8 اور سلمان ارشاد ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کے ٹاپ اسکورر عثمان شنواری رہے جنہوں نے 14 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔

اسلام آباد کی جانب سے رومان رئیس اور ظفر گوہر نے تین تین، شاداب خان نے دو جبکہ عاقف جاوید اور ڈیل اسٹین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز پانچ میچز میں چار فتوحات کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جب کہ اسلام آبد یونائیٹد دوسرے نبمر پر براجمان ہے۔

Advertisement

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز کے خلاف شکست کے بعد تیسرے نمبر پر ہے اور ان کے چھ میچوں میں چھ ہی پوائنٹس ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، بابراعظم
آئی سی سی کے اعلی سطحی سیکیورٹی وفد کی سینٹرل پولیس آفس لاہور آمد
کرکٹ آئرلینڈ نے 2025 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی
انگلش کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آئی پی ایل کو خیرباد کہہ دیا
مائیک ٹائسن 57 سال کی عمر میں باکسنگ میں واپسی کے لیے تیار
پاکستان نے آئرلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر