نیو زی لینڈ کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کو لطف اندوز ہونے کے لیے گراؤنڈ میں جانے کی اجازت دے دی۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے دورہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دوران شائقین کرکٹ کو اسٹڈیم آنے کی اجازت ہوگی ۔
کرکٹ نیوزی لینڈ کی جانب سے میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔ دوسرا میچ 20 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 22 دسمبر کو شیڈول ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے 7 جنوری تک کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں سال مارچ اور اپریل میں کورونا وائرس کی وباء کے زور پکڑنے کے بعد شائقین کرکٹ کے گراؤنڈ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News