Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے پانچویں راؤنڈ کا تیسرا روز مکمل

Now Reading:

قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے پانچویں راؤنڈ کا تیسرا روز مکمل

ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ قا ئد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے پانچویں راؤنڈ کا تیسرا روز مکمل ہوگیا۔

‏ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں خیبر پختونخواہ اور ناردرن کی ٹیمیں مدمقابل ہیں ۔

تیسرے روز کھیل   کے اختتام پر  خیبر پختوخواہ نے دوسری اننگز میں بغیر کیس نقصان کے 55 رنز بنا لیے  ہیں۔ اسرار اللہ 22 اور مصدق احمد 28 رنز کے ساتھ چوتھے روز کھیل کا آغاز کریں گے ۔

اس سے قبل ناردرن نے  دوسری اننگز 247 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلئیر کر دی تھی  ۔ عمیر مسعود 103 اور محمد نواز نے 29 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

خیبر پختوخواہ کی ٹیم نے 249 رنز 7 کھلاڑی آؤ ٹ تیسرے روز کے کھیل کاآغاز کیا تھا اور پوری ٹیم 318 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

Advertisement

 عمیر مسعود نے 126 گیندوں کا سامنا کیا  ان کی اننگز میں 9 چوکے شامل ہیں ۔ فیضان ریاض نے 56 اور سرمد بھٹی نے 25 رنز بنائے،  ساجد خان نے 72 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

 گذشتہ روز کے 59 رنز پر ناٹ آؤٹ  بیٹسمین خالد عثمان  اننگز کے اختتام پر بھی ناٹ آؤٹ رہے ۔انہوں نے 113 رنز کی اننگز 158 گیندوں پر کھیلی ، ان کی اننگز میں 16 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے ۔

کامران غلام نے 67 ، ریحان آفریدی  نے 34 اور محمد وسیم نے 27 رنز بنائے ۔

ناردرن کی جانب سے منیر ریاض نے 5 ، اور نعمان علی نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔

ناردرن نے پہلی اننگز میں 460 رنز بنائے تھے۔

‏ اسٹیٹ بینک گراؤنڈ  کراچی میں سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے ۔

Advertisement

تیسرے روز کھیل کے اختتام پر بلوچستان نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 42 رنز بنا لیے  ہیں ۔ عظیم گھمن 24 اور بسمہ اللہ خان 14 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں ۔

اس سے قبل سندھ کی ٹیم پہلی اننگز میں 407 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ سندھ نے تیسرے روز 175 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا  تو  گذشتہ روز کے دونوں ناٹ آؤٹ بیٹسیمنوں نے  سنچریاں اسکور کیں ۔

عمیر بن یوسف 109 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے  انہوں نے 243 گیندوں کا  سامنا کیا 11 چوکے اور تین چھکے مارے  جبکہ سعود شکیل نے 142 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ انہوں نے 233 گیندیں کھیلیں 15 چوکے اور ایک چھکا مارا ۔

سعد علی نے 56اور میر حمزہ نے 19 رنز بنائے ۔

بلوچستان کی جانب سے جلات خان نے 85 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ تاج ولی اور محمد طلحہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

بلوچستان نے پہلی اننگز میں 458 رنز اسکور کیے تھے۔

Advertisement

‏ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں پانچویں راؤنڈ کا میچ سینٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب  کے درمیان کھیلا جا رہا ہے ۔‏

تیسرے روز کھیل ختم ہونے پر سینٹرل پنجاب نے پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے ہیں ۔

سینٹرل پنجاب نے  تیسرے روز 136 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا  تو دوسرے روز  کے ناٹ آؤٹ بیٹسمین عثمان صلاح الدین 76 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے   جبکہ محمد سعدگذشتہ روز کے 9 رنز  میں کوئی اضافہ نہ کر سکے ۔

علی شان نے 44 ، بلا ل آصف نے 24 رنز بنائے ، کپتان حسن علی 22 اور وقاص مقصود 13 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔

سلمان علی آغا اور بلاول بھٹی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر