پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ایک سال مار کھا کر ٹیم ٹریک پر واپس آئی ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے لاہور پہنچنے کے بعد ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے پیچھے بہترین فیلڈنگ کا کلیدی کردار ہے ۔
مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم ایک سال سے مار کھا رہی تھی جس سے کھلاڑیوں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ہوم سیریز میں میزبان ٹیم ہونے کے ناطے ہم نے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے جس میں بہترین فیلڈنگ نمایاں رہی۔
Misbah-ul-Haq reviews Test series in the media interactionhttps://t.co/qmAB88gCH1#PAKvSA | #HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen
Advertisement— PCB Media (@TheRealPCBMedia) February 9, 2021
قومی ہیڈ کوچ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے کہا کہ دونوں ٹیموں میں زیادہ نوجوان کھلاڑی ہیں اور یہ بہت ٹف سیریز ہوگی جس کے لیے پاکستان ٹیم تیار ہے۔
انہوں نے کہا کھلاڑیوں کا انتخاب تو سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داری ہے البتہ شرجیل خان اور اعظم خان کو فٹنس پر کام کرنا ہوگا کیونکہ پاکستان ٹیم میں کھیلنے کے لیے کچھ بینچ مارک ہیں جن تک پہنچنا ہوتا ہے۔
قومی ہیڈکوچ نے کہا پاکستان ٹیم کے اسکواڈ میں ملک کے بہترین کرکٹرز موجود ہیں اور انہیں خود اعتمادی کے ساتھ کھیلنا ہوگا جس کا عملی مظاہرہ ٹیسٹ سیریز میں دیکھنے کو ملا ہے۔
مصباح الحق نے کہا وہ کرکٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے پہلے پریشان نہیں تھے، ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی تھی لیکن اختتامی لمحات پر قابو نہیں رکھ رہی تھی جس کا اب ثمر ملا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News