Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکن نژاد پاکستانی مارشل آرٹ نے عالمی مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا

Now Reading:

امریکن نژاد پاکستانی مارشل آرٹ نے عالمی مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا

لاس ویگاس: امریکن نژاد پاکستانی مارشل آرٹ پلئیر حاشر خالد راجہ نے عالمی مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا ہے۔

لاس ویگاس سے آمد اطلاعات کے مطابق پاکستانی ابھرتے ہوئے انٹرنیشنل اسٹار حاشر خالد راجہ نے لاس ویگاس امریکہ میں منعقدہ عالمی مارشل آرٹ جوجستو مقابلوں میں سلور میڈل جیت لیا ہے۔

حاشر خالد نے امریکہ میں جاری عالمی مقابلوں میں یہ کارنامہ انجام دے کر چیمپیئن شپ میں سلور میڈل حاصل کیا ہے۔ حاشر خالد راجہ معروف پاکستانی کراٹے ماسٹر شیہان راجہ خالد جنجوعہ کے صاحبزادے ہیں جو پاکستان سوکشن فیڈریشن کے صدر اور راجاز مارشل آرٹس سو کیوکشن سوک سینٹر فیز 4 بحریہ ٹاؤن اسلام آباد کے چیف ایگزیکٹو بھی ہیں۔

حاشر خالد راجہ نے تین میں سے 2 فائٹ جیت کر دوسری نمبر کے ساتھ سلور میڈل جیتا ہے۔ ان مقابلوں میں دنیا بھر سے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے مختلف ویٹ کیٹیگریوں میں شرکت کی ہے۔

سپر ہیوی ویٹ میں کینتھ سلوسٹر، فیدر ویٹ میں کرسٹائن پرزکاسٹرو، میڈل ویٹ میں پیٹرک ایورٹ بیونز، مڈل ہیوی ویٹ میں انڈریز کرسٹوفر میں کامیاب رہے جبکہ خواتین کا ٹائٹل ایزبیل انجیلینہ, لائٹ ویٹ مقابلہ وکٹوریہ الوریز اور ہیوی ویٹ ٹائٹل سمانتھا زپیڈا نے جیتا ہے۔

Advertisement

عالمی جوجسٹو چیمپئن شپ بین الاقوامی جوجسٹو فیڈریشن کے زیر اہتمام سب سے بڑے ایونٹس تھے جبکہ اس سال منتظمین نے انٹرنیشنل نوائس جوجسٹو چیمپئن شپ، کڈز انٹرنیشنل جوجسٹوچیمپئن شپ، اور لاس ویگاس سمر انٹرنیشنل اوپن چیمپئن شپ کو شامل کر کے چار ٹورنامنٹس کو یکجا کر دیا ہے۔

لاس ویگاس کنونشن سینٹر یو ایس اے میں منعقدہ میگا ایونٹ میں دنیا بھر میں 8000 سے زائد رجسٹرڈ کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

مارشل آرٹ کا اسٹائل جوجسٹو دُنیا میں مقبول ترین کھیل ہے، مارشل آرٹ کا اسٹائل جوجسٹو سیلف ڈیفنس اور فزیکل فٹنس کیلئے بہترین کھیل ہے جبکہ مارشل آرٹ کا اسٹائل جوجسٹو لڑکیوں کیلئے نھی بہترین اور محفوظ کھیل ہے کیونکہ اس سے لڑکیاں جسمانی اور ذہنی دونوں طرح سے مضبوط ہوتی ہے اور اس کھیل سے لڑکیوں کے اندر خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے جس کے بل بوتے پر وہ کسی بھی ہنگامی حالات میں خوداپنی حفاظت کرنے کے قابل ہوتی ہیں۔

جوجسٹو آج پاکستان میں بھی مقبول ترین کھیل ہے اور پاکستانی کھلاڑیوں نے جوجسٹو کے انٹرنیشنل مقابلوں میں میڈلز جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے جوجسٹوکے کھیل کا معیار بلند کرنے کے لئے ایک ماسٹر پلان تیار کیا جارہا ہےجس پر عملدرآمد شروع ہونے سے پاکستان جوجسٹو ٹیم کو نیا ٹیلنٹ ملے گا۔

یاد رہے کہ رواں سال پاکستان نے آن لائن ورلڈ جوجسٹو مقابلوں میں گولڈ اور سلور میڈل جیتا تھا جبکہ انٹرنیشنل لیگ ابو ظہبی جوجسٹو پرو پاکستان میں بھی ہوگی جس کی فرنچائز پاکستان کو مل گئی ہے اور کھلاڑی بغیر فیس کے پاکستان میں ہی انٹرنیشل ایونٹ میں شرکت کرسکیں گے۔

انٹرنیشنل لیگ میں کھیلنے کے باعث کھلاڑی عالمی رینکنگ بہتر بناتے ہوئے اولمپکس میں کوالیفائی کرسکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی
قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج ہو گا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نارتھمپٹن میں ٹریننگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر