Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حارث رؤف نے منفرد انداز میں جشن منانے کی وجہ بتادی

Now Reading:

حارث رؤف نے منفرد انداز میں جشن منانے کی وجہ بتادی

پاکستان ٹیم کے بولر حارث رؤف نے وکٹ لینے کے بعد منفرد انداز میں جشن منانے کی وجہ بتادی ہے۔

پاکستان ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر حارث رؤف اپنے منفرد انداز میں جشن منانے کی وجہ سے مشہور ہیں جبکہ حال ہی میں ان کی بی بی ایل میچ کے دوران منفرد انداز میں جشن منانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ حارث رؤف نے وکٹ لینے کے بعد منفرد انداز اپنایا اور ہاتھ کے اشارے سے سینیٹائزر لگایا جس کے بعد انہوں نے اپنی جیب سے ماسک نکلا کر پہن لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ: حارث رؤف نے وکٹ لینے کے بعد ماسک پہن لیا

Advertisement

اس حوالے سے جب ان سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بگ بیش کے دوران میلبرن اسٹارز کی ٹیم کووڈ کیسز کی وجہ سے کافی متاثر تھی، کوشش کی کہ ان کی توقعات پر پورا اتروں۔

واضح رہے کہ حارث رؤف بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی جانب سے کھیل رہے تھے جس کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے یہ منفرد انداز پرتھ اسکارچر کے کھلاڑی پیٹرسن کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف ننھے مداحوں کے دلوں میں بھی راج کرنے لگے

حارث رؤف کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں کیسز مثبت آنے پر لوگوں کو آگاہی دینے کے لیے جشن کا اسٹائل بنایا اور آسٹریلوی باشندوں کو آگاہی دینے کی کوشش کی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ میرا یہ انداز اپنانے کا مقصد یہ پیغام دینا تھا کہ موجودہ حالات میں ہاتھوں کو سینیٹائز کریں اور چہرے پر ماسک لازمی لگائیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ لاہورقلندرز کو اس مرتبہ ٹرافی جتوانے کی کوشش کریں گے جبکہ شاہین آفریدی اور راشد خان کی موجودگی میں بولنگ اسکواڈ اچھا ہے۔ ایک دوسرے کو بیک کریں گے اور لیگز کے تجربے سے فائدہ اٹھائِیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مہندرا سنگھ دھونی کا حارث رؤف کو تحفہ

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے کپتان بننے پر ان کا کہنا تھا کہ دوست شاہین آفریدی کے کپتان بننے کی خوشی ہوئی ہے، ان کے ساتھ مل کر سو فیصد دینے کی کوشش کریں گے۔

Advertisement

حارث رؤف نے کہا کہ شاہین آفریدی اچھا بولر ہے اور اب اچھا کپتان بھی ثابت ہو گا، مجھے اس پر اعتماد ہے کیونکہ شاہین آفریدی بہت متحرک کپتان ہے، وقت سے پہلے کیمپ لگایا تاکہ کھلاڑی اچھا پرفارم کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر