Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت باز نہ آیا، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بھی پاکستان آنے پر دھمکیاں ملنے لگیں

Now Reading:

بھارت باز نہ آیا، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بھی پاکستان آنے پر دھمکیاں ملنے لگیں

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی روکنے کے لیے بھارتی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں اور سازشوں سے بازنہ آئی، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بھی پاکستان آنے پر دھمکیاں ملنے لگیں۔

ذرائع کے مطابق 24  سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے ہیں تاکہ وہ بھی نیوزی لینڈ کی ٹیم کی طرح دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس چلی جائے ۔

26 فروری 2022 کوپاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ایک رکن کے خاندان کو انسٹا گرام پر دھمکی آمیز پیغامات  بھیجے گئے جس میں انہیں پاکستان جانے پر خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکی ملی ۔

اس طرح کی حساس معلومات تک  رسائی اور ترسیل صرف خفیہ ایجنسیز کے پاس ہی ہوسکتی ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پہلے کی طرح اس بار بھی بھارتی حکومت کی ایماء  پر یہ سازش بنی گئی۔

بظاہردھمکی آمیز پیغامات بھجوانے کے لیے انسٹا گرام پر  فیک اکاؤنٹ  کااستعمال کیا گیا  لیکن تفصیلی تحقیقات کے دوران اس دھمکی آمیز پیغامات کے پیچھے بھارتی گجرات میں مقیم مرائدل تیواڑی کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں ۔

Advertisement

مرائدل تیواڑی بھارتی گجرات میں آئی ایم سی لمٹیڈ میں بطور انوائرمینٹل ، ہیلتھ اور سیفٹی آفیسر کے طور پر کام کرتا ہے ۔

واضح رہے کہ بھارتیوں کی جانب سے پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا یہ طریقہ کار پہلے  بھی استعمال کیا جاچکا ہے ۔

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان سے روکنے کے لیے دھمکیاں دی گئی تھیں۔ ویسٹ انڈین پلیئر نے  آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کی باتیں سوشل میڈیا پر  بھی شیئر کی تھیں۔

پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہلخانہ کو بھی اسی طرح دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے بعد وہ پہلے میچ سے چند لمحوں قبل  ہی دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس چلی گئی تھی۔

بعد ازاں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی اپنا طے شدہ  دورہ ملتوی کردیا تھا  تاہم  آسٹریلیانے مکمل سیکیورٹی چیکنگ کے بعد پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے 24 سال بعد اپنی ٹیم بھیج دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر