Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوگا

Now Reading:

ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوگا

ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغازآج سے ہوگا، جس میں جیتنے والے کو انعام میں 50 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں آل انگلینڈ لان ٹینس اور کروکٹ کلب میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں ،دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ایونٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز سمیت دیگر مقابلے ہوں گے۔

سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ میگا ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں آسٹریلوی ٹینس اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک ایشلی بارٹی اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔

اسی طرح مینز ڈبلز مقابلوں میں نیکولا مکٹک اور میٹ پاویک پر مشتمل کروشین جوڑی اپنے اعزاز کی بقا کیلئے کوشاں ہوگی۔

Advertisement

 ویمنز ڈبلز مقابلوں میں بیلجئم کی ایلیس مرٹینز اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار ہیش سو وائی اپنے ٹائٹل کے دفاع کیلئے پنجہ آزمائی کرے گی۔

میگا ایونٹ کی انتظامیہ نے ومبلڈن کے کھلاڑیوں کے لئے انعامی رقم میں ریکارڈ میں اضافہ کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق انعامی رقم کو بڑھا کر 40.3 ملین پائونڈ کر دی گئی ہے جو گزشتہ سال کے ومبلڈن اوپن سے 11.1فیصد زیادہ ہوگی۔

یاد رہے کہ لندن میں کھیلے جانے والے اس گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے لیے رینکنگ سسٹم ختم کیا گیا ہے، یہ فیصلہ برطانیہ کی طرف سے روس اور بیلاروس کے کھلاڑیوں پر برطانیہ میں کسی ایونٹ میں شرکت پر پابندی کے بعد کیا گیا، برطانیہ نے روسی اور بیلاروسی کھلاڑیوں پر یوکرین پر حملے کی وجہ سے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

یہ میگا ایونٹ 14دن جاری رہنے کے بعد 11جولائی کوختم ہوگا۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا 134واں ایڈیشن 2020میں کھیلا جانا تھا لیکن عالمی وبا کورونا کی وجہ سے اس کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر