Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فخر نے خواب میں جو دیکھا ویسا ہی ہوا، کپتان کی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق دلچسپ یادیں

Now Reading:

فخر نے خواب میں جو دیکھا ویسا ہی ہوا، کپتان کی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق دلچسپ یادیں

چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں بھارت کو تاریخی شکست دینے والی قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ایونٹ سے متعلق دلچسپ یادیں تازہ کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج پاکستان ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جیتے پانچ برس  مکمل ہو گئے  ہیں  اور اس موقع پر سابق کپتان سرفراز احمد کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بہت یادیں وابستہ ہیں ۔

سرفراز احمد نے کہا کہ  ایونٹ میں تمام کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1538069003448602626

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ہمارے سفر کا آغاز بھارت کے خلاف میچ سے ہوا جس کے بعد  ہم سب مل کر بیٹھے اچھی بات چیت ہوئی سینئرز نے بہت کچھ شئیر کیا۔

Advertisement

سابق کپتان نے کہا کہ کومبی نیشن اور ہمارے روئیے پر بات ہوئی کہ ہم یہاں سے آگے کیسے جیت سکتے ہیں، ہم نے یہی فیصلہ کیا کہ اگر ہم نے جیتنا ہے تو اچھے  مائنڈ سیٹ اور کومبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنا ہے۔

سرفراز احمد نے مزید کہا کہ  کپتان کے طور پر آخری بات میں نے یہی کہی تھی کہ اب وائٹ کوٹ میں پاکستان جانا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ  اوول میں ہمیں اچھی ٹریننگ ملی اور میں نے لڑکوں کو کہا کہ  فائنل میں دباؤ نہیں لینا۔ میں پہلے میچ کے مقابلے میں فائنل میں بہت زیادہ پر اعتماد تھا۔ ہمارا مومینٹم اچھا بنا ہوا تھا ، فخر زمان نے شاندار اننگز کھیلی۔

سابق کپتان نے کہا کہ جب آپ  اچھا سوچتے ہو تو اچھا ہوتا ہے فخر زمان نے خواب میں دیکھا  کہ وہ آؤٹ ہو گیا اور نوبال ہوگئی۔ اگلے روز ایسے ہی ہوا اور فخر زمان نوبال پر آؤٹ ہوئے اور پھر انہوں نے سنچری بنائی۔

Advertisement

سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ  اظہر علی نے سب سے پہلے مومینٹم دیا پھر فخر زمان اور دوسرے کھلاڑی اسے آگے لے کر چلے۔ سب بیٹسمینوں نے اپنا اپنا حصہ ڈالا  اور پھر بولنگ میں محمد عامر نے اچھا آغاز دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں جو اسپیل محمد عامر نے کیا ویسا بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہمارے لیے ایک یادگار لمحہ ہے مکی آرتھر ٹیم کو بہت اچھا لے کر چلے۔ پہلے میچ کے بعد سے ہر کسی نے ایک دوسرے کو بیک کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈکپ سے قبل محمد عامر نے بڑا اعلان کردیا
محمد عامر کا ویزا جاری نہ ہونے پر پی سی بی کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش
اذلان شاہ کپ: قومی ٹیم تیرہ سال بعد فائنل میں پہنچ گئی
دورہ انگلینڈ، قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری
محمد عامر کی آئرلینڈ کے خلاف شرکت مشکوک
اذلان شاہ کپ؛ پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے کر تیسری فتح حاصل کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر