Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانس کے کرکٹر نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

Now Reading:

فرانس کے کرکٹر نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

فرانس کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بیٹسمین گسٹاؤ میک کیون نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مسلسل دوسری سنچری بنا کر ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے کوالیفائر میچ میں فرانس کے گسٹاؤ نے رواں ہفتے دو عالمی ریکارڈ پر قبضہ کیا۔

اوپنر گسٹٓاؤ میک کیون نے یورپ سب ریجنل کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں سوئزرلینڈ کے خلاف ونتا میں 109 رنز کی اننگ کھیل کر سب سے کم عمر کرکٹر ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا.

افغانستان کے حضرت اللہ زازئی نے 2019 میں آئرلینڈ کے خلاف 62 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

گسٹاؤ نے گزشتہ روز ناروے کے خلاف 53 گیندوں پر 101 رنز کی خوبصورت سنچری بنائی جس میں 8 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

ناروے کے خلاف گسٹاؤ نے دھواں دھار اننگ کھیل کر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مزید ایک اور عالمی ریکارڈ کے مالک بن گئے ہیں، وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے مسلسل دو میچز میں سنچریاں اسکور کی ہیں۔

Advertisement

گسٹاؤ میک کیون کی اس  سنچری کی بدولت فرانس کی ٹیم کو ناروے کو شکست دینے میں مدد ملی۔

Advertisement

میک کیون اپنے کیریئر کی پہلی تین ٹی ٹوئنٹی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں، وہ دو سنچریوں اور ایک نصف سنچری کے ساتھ 286 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

پرتگال کے اندانی 227 رنز کے ساتھ دوسرے اور جمہوریہ چیک کے سباون ڈیویزی 208 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈکوچ نے ٹیم کو جوائن کرلیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ووین رچرڈز کو قومی ٹیم کا مینٹور بنانے کا امکان 
پاکستان نے یورپیئن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیت لیے
بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نئے بیٹ بنوالیے
ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
قومی والی بال ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 5 لاکھ فی کس نقد انعام کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر