Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آل پاکستان رینکنگ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ، مینز ٹائٹل کے پی، ویمن واپڈا نے جیت لیا

Now Reading:

آل پاکستان رینکنگ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ، مینز ٹائٹل کے پی، ویمن واپڈا نے جیت لیا

آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ نیشنل کے پی مراد علی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا جبکہ خواتین کا ٹائٹل واپڈا کی ماحور شہزاد کے نام رہا۔

پاک فوج اور پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے زیراہتمام آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ گیریژن اسپورٹس کلب بہاولپور میں اختتام پذیر ہوگئی۔

 مینز سنگلز فائنل میں مراد علی (کے پی) نے عرفان سعید (واپڈا) کو شکست دی۔  ویمنز سنگلز فائنل میں ماہور شہزاد (واپڈا) نے غزالہ صدیق (واپڈا) کو شکست دی۔

مینز ڈبلز فائنل میں راجہ ذوالقرنین حیدر (واپڈا) اور راجہ محمد حسنین (آرمی) نے ابوذر رشید اور یاسر علی (ایچ ای سی) کو شکست دی، ویمنز ڈبل کے فائنل میں ماہور شہزاد اور غزالہ صدیق (واپڈا) نے عمارہ اشتیاق اور روشین اعجاز (سندھ) کو شکست دی۔

ایونٹ میں پاکستان بھر سے کل 164 کھلاڑیوں جس میں 119 مرد اور 45 خواتین اور 12 آفیشلز بشمول محکموں اور صوبوں نے شرکت کی۔

Advertisement

ایونٹ کا مقصد گراس روٹ کی سطح پر بیڈمنٹن کو فروغ دینا اور پاکستان بھر سے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کا شکار کرنا تھا۔

 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی تاریخ میں 1.5 ملین روپے کا سب سے بڑا نقد انعام ایونٹ کے پہلے راؤنڈ سے دیا گیا، میچوں کے علاوہ ٹورنامنٹ کے دوران 5 جولائی کو ورلڈ بیڈمنٹن ڈے بھی منایا گیا۔

 اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمان خصوصی نے صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پاک فوج اور پی بی ایف کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ بیڈمنٹن جیسے کم کھیلے جانے والے کھیلوں کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کا ایک اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کو بیڈمنٹن میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرے گا بلکہ مستقبل کے کھلاڑیوں کو بھی اجاگر کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر