Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گال میں پچ سے اسپنرز کو بہت مدد ملتی ہے، بابر اعظم

Now Reading:

گال میں پچ سے اسپنرز کو بہت مدد ملتی ہے، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ گال میں پچ سے اسپنرز کو بہت مدد ملتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میچ سے ایک روز قبل گال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ     سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ہم سب   ہی منتظر  ہیں۔

قومی کپتان نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم ہوم کنڈیشنز میں بہت ٹف ٹیم ہوتی ہے۔ ہم سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے گال کی گراؤنڈ  بہت پسند ہے، سیریز کے لیے اچھی تیاری کی ہے، آسٹریلیا کی سیریز پہلے ہونے سے ہمیں اندازہ ہو گیا کہ کیسی کنڈیشنز ہوں گی ۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہم کافی عرصے کے بعد یہاں کھیلنے آئے ہیں، ہم نے ہوم ورک کیا ہے۔ گال میں پچ سے اسپنرز کو بہت مدد ملتی ہے۔

Advertisement

قومی کپتان کا کہنا  تھا کہ سری لنکا کی عوام کرکٹ سے محبت کرتی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف  ٹیسٹ سیریز میں بھی لوگوں کابہت جوش دیکھا ۔ ہمیں امید ہے کہ اس سیریز میں بھی شائقین اسٹیڈیم میں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں ہمارا بہت اچھا خیال رکھا گیا ہے۔ ہمیں یہاں کوئی مشکل پیش نہیں آئی اور نہ ہی ہمیں لگا کہ حالات کی وجہ سے سیریز کو نقصان ہوگا۔ پریکٹس میچ میں بھی ہمیں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مائیک ٹائسن 57 سال کی عمر میں باکسنگ میں واپسی کے لیے تیار
پاکستان نے آئرلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
بنگلادیش کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان
برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے سیمی فائنلسٹ کی پیش گوئی کردی
ہاکی ٹیم نے قومی فخر کو دوبارہ بحال کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب
آئرلینڈ 2025 میں وائٹ بال سیریز کیلیے پاکستان کا دورہ کرے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر