انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔
ترجمان انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مطابق اسسٹنٹ کوچ رچرڈ ڈوسن انجری کے باعث سیریز میں اپنے فرائض انجام نہیں دیں گے ۔
ہفتے کے روز اسسٹنٹ کوچ کمر کی تکلیف کے باعث ٹریننگ سیشن سے باہر ہوگئے تھے۔ اسسٹنٹ کوچ رچرڈ تکلیف کے باعث سیریز میں اپنے فرائض انجام نہیں دے سکیں گے۔
ترجمان انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کوچ رچرڈ کل کی فلائٹ سے برطانیہ واپس چلے جائیں گے ۔ ورلڈ کپ کے لیے نئے کوچ کا بھی اعلان جلد کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تاریخی سیریز کا آغاز آج سے کراچی میں ہونا ہے۔
انگلینڈ ٹیم 17 برس بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے جہاں پہلے مرحلے میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز اور دوسرے مرحلے میں رواں برس کے آخر میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News