Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دعاؤں کی بدولت ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی، میتھیو ہیڈن

Now Reading:

دعاؤں کی بدولت ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی، میتھیو ہیڈن

قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ 230 ملین لوگوں کی دعاؤں کی بدولت ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

سڈنی میں  سیمی فائنل سے قبل پریس کانفرنس کے دوران میتھیو ہیڈن  نے کہا کہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل کی راہ بنائی تھی، پاکستان ٹیم کسی بھی دن اچھا کر سکتی ہے۔

ٹیم مینٹور کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کے خلاف میچ میں قومی ٹیم اپنے اصل روپ میں نظر آئی۔

انہوں نے کہا کہ اوپنرز ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلوں میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ بابر اور رضوان نمبر ون کمبینیشن ہیں، بابر اعظم اور رضوان آغاز میں اچھا پریشر ہینڈل کرتے ہیں۔

میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ کھیل کے میدان میں ہر کھلاڑی پر اچھا برا وقت آتا ہے، بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے، کسی بھی وقت حریف ٹیم کو سرپرائز کر سکتا ہے۔ مجھے امید ہے بابر اعظم کی فارم جلد واپس آئے گی۔

Advertisement

ٹیم مینٹور کا مزید کہنا تھا کہ اس پورے ٹور میں محمد حارث کو نیٹس میں فاسٹ بولرز کو کھیلتا دیکھ رہے تھے۔ محمد حارث شاندار اور نڈر بلے باز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ورلڈ کلاس فاسٹ بولنگ لائن اپ موجود ہے۔ خوشی کی بات ہے کہ شاہین شاہ آفریدی مکمل ردھم میں واپس آ چکے ہیں۔

میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کا سیمی فائنل میں آنا خوش آئند ہے، ایم سی جی میں پریشر اچھا ہینڈل کرنے والی ٹیم فاتح بنی تھی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل  کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ایشین ٹیمیں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کبھی بھی آسان حریف ثابت نہیں ہوتی ہیں۔

میتھیو ہیڈن نے کہا کہ   مڈل آرڈر پرفارم کر رہا ہے ، جس کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی ۔اس بار بھی 1992 کی طرح یہ ٹیم ورلڈ کپ کا سفر کامیاب بنا سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر