Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: رضوان کی دوسری پوزیشن برقرار، بابر اعظم کی تنزلی

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: رضوان کی دوسری پوزیشن برقرار، بابر اعظم کی تنزلی

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان کی دوسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ بابر اعظم کو ایک درجہ  تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی سے چوتھی پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

بلے بازوں  کی فہرست میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ   نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے تیسرے نمبر پر آگئے۔

جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرام کی پانچویں اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے جبکہ  نیوزی لینڈ کے گلین فلپس دو درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے۔

جنوبی افریقہ کے ریلی روسو اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ ایک ایک درجے تنزلی سے بالترتیب آٹھویں اور نویں پوزیشن پر چلے گئے جبکہ سری لنکا کے پتھم نسانکا کی دسویں پوزیشن برقرار ہے۔

Advertisement

انگلینڈ کے ایلیکس ہیلز اور جوز بٹلر ایک ایک درجے  ترقی سے  بالترتیب گیارہوں اور بارہویں نمبر پر آ گئے۔

بولنگ اور آل راؤنڈرز کی ٹاپ ٹین فہرست میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے۔

بولنگ کی فہرست میں سری لنکا کے ونندو ہسارنگا پہلی، افغانستان کے راشد خان دوسری، انگلینڈ کے عادل رشید تیسری، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ چوتھی اور انگلینڈ کے سیم کرن پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی، آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا، افغانستان کے مجیب الرحمان، جنوبی افریقہ کے اینرچ نورکیا اور سری لنکا کے مہیش تھیکشانا بالترتیب چھٹی سے دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلی، افغانستان کے محمد نبی دوسری  جبکہ بھارت کے ہاردک پانڈیا تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

https://twitter.com/ICC/status/1595330517741621248?cxt=HHwWgMCilemp4KMsAAAA

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر