Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم نے کیریئر کی بہترین پوزیشن حاصل کرلی

Now Reading:

ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم نے کیریئر کی بہترین پوزیشن حاصل کرلی
بابر اعظم

ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم نے کیریئر کی بہترین پوزیشن حاصل کرلی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے  آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں کیریئر کی بہترین پوزیشن حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ۔

بلے بازوں کی فہرست میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی سے دوسری پوزیشن پر آگئے۔ جبکہ بولرز کی فہرست میں شاہین شاہ آفریدی  مزید دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر چلے گئے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، پاکستان کی ایک درجہ تنزلی

بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین  بدستور پہلی  پوزیشن پر براجمان ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجہ تنزلی سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔

Advertisement

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ  نے ایک درجہ ترقی سے انگلینڈ کے جوروٹ سے چوتھی پوزیشن چھین کر انہیں پانچویں پوزیشن پر دھکیل دیا۔

Advertisement

 بھارت کے ریشابھ پانت اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن  ایک ایک درجہ تنزلی سے بالترتیب چھٹی اور  ساتویں پوزیشن پر چلے گئے۔

سری لنکا کے دیموتھ کرونا رتنے اور بھارت کے روہت شرما ایک ایک درجہ  ترقی سے بالترتیب آٹھویں اور نویں پوزیشن پر آگئے جبکہ  آسٹریلیا کے عثمان خواجہ دو درجہ تنزلی سے دسویں پوزیشن پر  چلے گئے۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل کی لمبی چھلانگ، بابر اعظم کی تنزلی

بولرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کی بدستور بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن برقرار ہے۔  جنوبی افریقہ کےکگیسو ربادا چار درجے ترقی سے تیسری پوزیشن پر آگئے۔

بھارت کے جسپریت بمراہ  اور روی چندرن ایشون ایک ایک درجہ تنزلی سے بالترتیب  چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر چلے گئے جبکہ انگلینڈ کے اولی روبنسن کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔

نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن آٹھویں،  آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نویں اور  نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر دسویں پوزیشن پر  موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا جلد پاکستان آنے کا امکان
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی
قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج ہو گا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نارتھمپٹن میں ٹریننگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر