Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ نے 112 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

Now Reading:

پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ نے 112 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ نے 112 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں  مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ  کیا اور تاریخ ساز ریکارڈ قائم کردیا۔

پی سی بی کا بیٹنگ وکٹ بنانے کا فیصلہ پاکستانی  ٹیم کے گلے پڑ گیا،   انگلش بلے بازوں کے سامنے قومی بولرز انتہائی بے بس دکھائی دیے۔

اوپنرز زیک کرولی (122) اور بین ڈکٹ (107) نے 233 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔ زیک کرولی نے انگلینڈ کی جانب سے بطور اوپنر تیز ترین سنچری  جبکہ بین ڈکٹ نے پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔

دونوں اوپنرز مجموعی اسکور میں صرف 2 رنز کے فرق سے آؤٹ ہوگئے۔انگلینڈ کی تیسری وکٹ  بھی جلدی گر گئی جب جو  روٹ 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بعد ازاں  اولی پوپ (108) اور ہیری بروک (101 ناٹ آؤٹ) نے 176 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔

Advertisement

 انگلینڈ نے پہلے دن خراب روشنی کے باعث کھیل کے 15 اوورز قبل اختتام  تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنائے۔ کپتان بین اسٹوکس 34 رنز بناکر ہیری بروک کے ہمراہ کریز پر موجود ہیں۔

Advertisement

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی ٹیم نے ٹیسٹ میچ کے ابتدائی روز 500 کا ہندسہ عبور کیا ہے۔

Advertisement

اس سے قبل پہلے روز سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس تھا۔ آسٹریلیا نے 112 سال قبل یعنی 1910 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 494 رنز بنائے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر