Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور نیوزی لینڈ آج پہلے ایک روزہ میچ میں مد مقابل آئیں گے

Now Reading:

پاکستان اور نیوزی لینڈ آج پہلے ایک روزہ میچ میں مد مقابل آئیں گے
پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

پاکستان اور نیوزی لینڈ آج پہلے ایک روزہ میچ میں مد مقابل آئیں گے

پاکستان اور نیوزی لینڈ آج پہلے ایک روزہ میچ میں مد مقابل آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تاریخی دورے پر آنے والی ٹیم نیوزی لینڈ اور قومی ٹیم آج تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں مد مقابل آئیں گی۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی فیصلے کیخلاف پی سی بی کی اپیل

دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے میچ 11 جنوری اور تیسرا ون ڈے میچ 13 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تینوں میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز  کے تمام میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔ میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

Advertisement

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں 13 ٹیموں کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان چھٹے اور نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر ہے۔

Advertisement

پاکستان نے 2022 میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور ہالینڈ کے خلاف کھیلی گئی تینوں  ون ڈے سیریز  میں فتح سمیٹی ہے۔ پاکستان نے آخری ہوم اور اوے سیریز میں مخالف ٹیموں کو وائٹ واش کیا  اور آخری آٹھ میچز  میں ناقابل شکست ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بھی بے نتیجہ رہا

واضح رہے کہ رواں برس آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ہونا ہے اور پاکستان کو میگا ایونٹ سے قبل کم از کم 11 ایک روزہ بین الاقوامی میچز اور اے سی سی ایشیا کپ کھیلنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈکپ سے قبل محمد عامر نے بڑا اعلان کردیا
محمد عامر کا ویزا جاری نہ ہونے پر پی سی بی کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش
اذلان شاہ کپ: قومی ٹیم تیرہ سال بعد فائنل میں پہنچ گئی
دورہ انگلینڈ، قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری
محمد عامر کی آئرلینڈ کے خلاف شرکت مشکوک
اذلان شاہ کپ؛ پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے کر تیسری فتح حاصل کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر