Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

باسکٹ بال میچ کے دوران کہنی لگنے سے کھلاڑی کا گردہ ضائع

Now Reading:

باسکٹ بال میچ کے دوران کہنی لگنے سے کھلاڑی کا گردہ ضائع

باسکٹ بال میچ کے دوران مخالف پلیئر کی کہنی لگنے سے سربیا کے کھلاڑی کا گردہ ضائع ہوگیا۔

منیلا میں باسکٹ بال ورلڈ کپ میں 30 اگست کو سربیا اور جنوبی سوڈان کے میچ میں سربیا کے فارورڈ پلیئر بوریسا سیمانک حادثاتی طور پر جنوبی سوڈان کے پلیئر کی کہنی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

سربیا کی باسکٹ بال فیڈریشن نے منگل کو اعلان کیا کہ اس واقعے میں انکے کھلاڑی بوریسا سیمانک اپنا ایک گردہ کھو چکے ہیں اور منیلا میں گزشتہ اتوار کو آپریشن کے بعد انکا ناکارہ ہونے والا گردہ نکال دیا گیا ہے۔

سیمانک بدھ کو جنوبی سوڈان کے خلاف سربیا کی جیت سے صرف 2 منٹ پہلے زخمی ہوئے تھے۔

جنوبی سوڈان کے کھلاڑی نونی اوموٹ باسکٹ کے نیچے گول کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران انکی کہنی سیمانک کی پیٹ پر لگی جس سے وہ چند سیکنڈ بعد چیخ مارنے  کے بعد گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے۔

Advertisement

نونی اوموٹ نے جنوبی سوڈان کی باسکٹ بال فیڈریشن کے توسط سے جاری بیان میں کہا کہ میں سیمانک کیساتھ پیش آنے والے واقعے پر بہت افسردہ ہوں اور ایک اسپورٹس مین کے طور پر اس صورتحال کی سنگینی کو سمجھتا ہوں۔ مجھے بہت افسوس ہے کہ ایسا ہوا سیمانک کی صحت یابی اور جلد واپسی کیلئے دعا گو ہوں۔

دریں اثنا جنوبی سوڈان کی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ اوموٹ کو اس واقعے کے بعد ہراسانی اور نسل پرستی کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ باسکٹ بال ایک ایسا کھیل ہے جو لوگوں کو یکجا کرنے کے لیے پہچانا جاتا ہے اسے تعصب کے آلے کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔

پیر کو ٹیم کی پریکٹس کے بعد سربیا کے فارورڈ نکولا ملوٹینوف نے صحافیوں کو بتایا کہ اس واقعے نے سربیا کی ٹیم کو بہت زیادہ ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ہم اس کھیل کے بعد سوئے نہیں تھے۔ یہ واقعی ہر ایک کے لئے ایک مشکل لمحہ تھا۔ مجھے امید ہے کہ دنیا میں کسی کے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوگا۔ ہم سیمانک کے لیے دعا کر رہے ہیں کہ وہ جلد ٹھیک ہو جائے۔

خیال رہے کہ سیمانک نے ورلڈ کپ کے دوران تین میچز میں سربیا کے بینچ سے تقریباً 20 منٹ میں تین پوائنٹس بنائے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یوراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنلسٹ کی پیشگوئی کردی
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے
شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں منفرد اعزاز حاصل کرلیا 
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی ایبٹ آباد میں رونمائی
معروف کرکٹر پر چیتے کا حملہ؛ شدید زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر