
اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کے لیے ہاکی ٹیم کے ٹرائلز
اولمپک کوالیفائر ایونٹ میں شرکت کے لیے ہاکی ٹیم کے ٹرائلز آج ہوں گے۔
نصیر بندہ ہاکی سٹیڈم اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ کے کھلاڑی شرکت کریں گے جب کہ قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی ٹرائلز میں باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔
سلیکشن کمیٹی میں اولمپئنز کلیم اللہ، ناصر علی، رحیم خان اور لئیق لاشاری انٹرنیشنل شامل ہیں جب کہ صدر پی ایچ ایف میر طارق بگٹی بھی موجود ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی خدمات محکموں کو واپس کر دی
فائنل ٹرائلز میں اولمپک کوالیفائر اور ایف آئی ایچ 5 سائیڈ ورلڈکپ کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جب کہ اولمپک کوالیفائر ایونٹ مسقط عمان میں 15 تا 21 جنوری منعقد ہوگا۔
واضح رہے کہ 5 سائیڈ ورلڈکپ عمان میں 18 تا 30 جنوری کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News