Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان، نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی سیریز کل سے شروع

کرائسٹ چرچ؛ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کل سے شروع  ہورہی ہے۔

سیریز کے آغاز سے قبل ہیگلے اوول گراؤنڈ میں روایتی ویلکم تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیموں نے شرکت کی، اس کے علاوہ تقریب میں کرائسٹ چرچ کے قدیمی موری ٹرائب کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے پاکستانی ٹیم کو خوش آمدید کہا، دوسری جانب پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ویلکم تقریب کے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ تقریب میں شرکت اور ثقافتی تبادلے کا حصہ بننا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، کرکٹ کا کھیل آپسی محبت احترام اور روایت کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔

تقریب میں میزبانوں نے پاکستانی ٹیم کو موری قبائل کی روایات اور تاریخی اہمیت بارے میں آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں