Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، گرمی کی موجودہ لہر برقرار

کراچی میں اس وقت 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں

شہرقائد میں گزشتہ کئی روز جاری گرمی کی لہر برقرار ہے تاہم آج مطلع جزوی ابرآلود، موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب  75 فیصد ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

شہرقائد میں اس وقت درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں تاہم بارش کا امکان نہیں ہے۔