Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی سلیمہ امتیاز نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کر دی

سلیمہ امتیاز اب تک ٹورنامنٹ میں چار میچز میں ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں

پاکستان کی کرکٹ آفیشل سلیمہ امتیاز آسی نے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امپائرنگ کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیمہ امتیاز اب تک ٹورنامنٹ میں چار میچز میں ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں جن میں دو بار آن فیلڈ امپائر، ایک بار ٹی وی امپائر اور ایک بار فورتھ امپائر کے فرائض شامل ہیں۔

آنے والے میچز میں بھی ان کی ذمہ داریاں طے ہیں جہاں وہ ہفتے کو لندن کے تاریخی گراؤنڈ دی اوول میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں ٹی وی امپائر کے طور پر خدمات انجام دیں گی جبکہ اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے مقابلے میں فورتھ امپائر کی ذمہ داری سنبھالیں گی۔

سلیمہ امتیاز اس سے قبل ستمبر 2024 میں آئی سی سی انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ پینل کا حصہ بننے والی پہلی پاکستانی خاتون بھی بن چکی ہیں۔

اپنے ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور امپائر ڈیبیو کرنا ان کے لیے ہی نہیں بلکہ پاکستان کے لیے بھی بڑے اعزاز کی بات ہے، اور وہ اس موقع کو اپنے کیریئر کا اہم موڑ سمجھتی ہیں۔

متعلقہ خبریں