Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالمی منڈیوں میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہ ملا، پیٹرول قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اگلے جمعے تک ایندھن کی قیمتوں میں کسی کمی یا اضافے کا سامنا نہیں ہوگا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے موجودہ نرخ برقرار رکھنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بغیر کسی ردوبدل کے برقرار رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت پیٹرول 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت ڈیزل 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔

حکام کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے فوری ریلیف نہیں دیا گیا۔

اس فیصلے کے بعد صارفین کو اگلے جمعے تک ایندھن کی قیمتوں میں کسی کمی یا اضافے کا سامنا نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں